ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتر پردیش میں جن دھن کھاتوں میں جمع ہوا سب سے زیادہ پیسہ

اتر پردیش میں جن دھن کھاتوں میں جمع ہوا سب سے زیادہ پیسہ

Mon, 12 Dec 2016 22:53:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 12دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) جن دھن کھاتوں میں جمع کے معاملے میں اترپردیش پہلے نمبر پر ہے۔پھر مغربی بنگال اور راجستھان کا مقام ہے۔وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق 7دسمبر تک جن دھن کھاتوں میں کل جمع رقم 74610کروڑ روپے تھی۔اتر پردیش میں 3.8کروڑ جن دھن کھاتوں میں سب سے زیادہ 12021.32کروڑ روپے جمع تھے۔مغربی بنگال میں 2.44کروڑ کھاتوں میں 9193.75کروڑ روپے جمع تھے۔راجستھان میں جن دھن کھاتوں کی تعداد 1.9کروڑ اور ان میں جمع رقم 6291.1کروڑ روپے، بہار میں 2.62کروڑ کھاتوں میں 6160.44کروڑ روپے جمع تھے۔نوٹ بندی کے بعد سے جن دھن کھاتوں میں 28973کروڑ روپے کی بھاری رقم جمع ہوئی ہے۔اس کے باوجودبقیہ صفر والے کھاتوں کی تعداد 20فیصد سے زیادہ ہے۔


Share: